پریس ریلیز: جموں کشمیر ماس مومنٹ کا شہر میں اندھا دھند گرفتاریوں کے چکر پر تشویش کا اظہار

0
19
Arrested - Handcuffed
Representational Image

سرینگر: جموں کشمیر ماس مومنٹ نے شہر میں اندھا دھند گرفتاریوں کے چکر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر غیر یقینینت کا ماحول بنایا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو پست از دیوار کیاجا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت درجنوں نوجوانوں کی شبانہ چھاپوں مین گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظریات کی جنگ کا دعویٰ کرنے والوں کی اصل حقیقت اگر چہ پہلے ہی بے نقاب ہو چکی ہے تاہم ان کی بربریت سے لبریز پالسیوں سے ابھی اب لوگ آشکارا ہو چکے ہیں۔فریدہ بہن جی نے کہا کہ کم گناہگار (Less Evil) کے اس نظریہ سے مفتی سعید کی جماعت کو دیکھنے والوں کیلئے بھی موجودہ حالات سبق آموز ہیں۔بیان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ حریت چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے پہلے ہی اس بات کو صاف کیا تھا کی ہند نواز جماعتیں تمام ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور بھارت کے ظلم و بربریت کی کلہاڈی میں دستوں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

Story continues below advertisement
ALSO READ
Three infiltrators killed in Kupwara, large cache of arms recovered: Army

ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ نے لالچوک مین بی جے پی کی طرف سے پرچم لہرانے کی کوشش کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ مسادات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی ان چالوں کو خاک میں ملایا جائے گا۔ ادھر فریدہ بہن جی نے مرزایوں کی طرف سے سرینگر میں کانفرنس کو منعقد کرنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوے کہا کہ خواراج کیلئے اسلام اور مسلمانوں میں کوئی بھی جگہ موجود نہین ہے،۔ انہوں نے متنبہ کیا مسلمانوں کی دینی معاملات میں مداخلت بند کی جائے وگرنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ 

Follow Us

The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here