Farida Behanji - Mass Movement

پریس ریلیز

جموں کشمیر ماس مومنٹ نے سگی پورہ میں 3 سالہ نونہال شیر خور بچے کی ہلاکت کو انسانیت سوز کرتے ہوئے اس وقعہ کو سفاکانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی کی قیادت میں ایک وفد سگی پورہ گیا جہاں انہوں نے باپ بیٹے کی ہلاکت پر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وفد میں ماس مومنٹ کے سنیئر لیڈر عبدالرشید لون، زاہد احمد، عبدالسلام، فیاض احمد کان اور پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان بھی موجو دتھے۔

اس موقعہ پر تعزیت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولوی بشیر عرفانی نے سگی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ایک شہری بشیر احمد اور اُس کے معصوم بیٹے برہان کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بندوق کا مقابلہ بندوق سے کرنے کی بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور سنگھ پریوار کے انتہاء پسندؤں کی دھمکیوں کے بعد جموں کشمیر کے حالات یکسر تبدیل ہوتے جارہے ہیں اور قتل و غارت گری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جو پوری قوم کے لئے نہایت ہی تشویشناک ہے۔

ALSO READ
جموں کشمیر ماس مومنٹ کا زائد رسول بت کو خراج عقیدت

بیان کے مطابق انہوں کہا کہ ریاست میں مسلسل پیش آرہے قتل عام اور خاص طور پر تین سالہ بچے کے قتل انسانی اقدار کے منافی ہے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ کشمیر میں ہورہے معصوموں کے قتل عام کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ انھوں نے باپ بیٹے کی ہلاکت پر اپنے دلی صدمے کا اظہارکرتے ان سانحہ کی کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے تحقیقات کرائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دلدوز سانحہ میں ان کے ساتھ ہے ۔

ALSO READ
پریس ریلیز: جموں کشمیر ماس مومنٹ کا شہر میں اندھا دھند گرفتاریوں کے چکر پر تشویش کا اظہار

ترجمان کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے غمزدہ خاندان بالخصوص بچے کی والدہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے حقوق البشرسیکشن ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ، یورپین یونین اوردیگربین الااقوامی حقو ق انسانی اداروں پرزوردیاکہ وہ جموں وکشمیربالخصوص وادی میں حقوق البشرکی پامالیوں کاجائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیموں کو یہاں بھیجیں

Editor's Note

The Kashmir Pulse is now on Google News. Get latest news updates by subscribing to our Telegram handle or join our WhatsApp Group!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here