سرینگر: جموں کشمیر ماس مومنٹ نے شہر میں اندھا دھند گرفتاریوں کے چکر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر غیر یقینینت کا ماحول بنایا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو پست از دیوار کیاجا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت درجنوں نوجوانوں کی شبانہ چھاپوں مین گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظریات کی جنگ کا دعویٰ کرنے والوں کی اصل حقیقت اگر چہ پہلے ہی بے نقاب ہو چکی ہے تاہم ان کی بربریت سے لبریز پالسیوں سے ابھی اب لوگ آشکارا ہو چکے ہیں۔فریدہ بہن جی نے کہا کہ کم گناہگار (Less Evil) کے اس نظریہ سے مفتی سعید کی جماعت کو دیکھنے والوں کیلئے بھی موجودہ حالات سبق آموز ہیں۔بیان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ حریت چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے پہلے ہی اس بات کو صاف کیا تھا کی ہند نواز جماعتیں تمام ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور بھارت کے ظلم و بربریت کی کلہاڈی میں دستوں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ نے لالچوک مین بی جے پی کی طرف سے پرچم لہرانے کی کوشش کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ مسادات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی ان چالوں کو خاک میں ملایا جائے گا۔ ادھر فریدہ بہن جی نے مرزایوں کی طرف سے سرینگر میں کانفرنس کو منعقد کرنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوے کہا کہ خواراج کیلئے اسلام اور مسلمانوں میں کوئی بھی جگہ موجود نہین ہے،۔ انہوں نے متنبہ کیا مسلمانوں کی دینی معاملات میں مداخلت بند کی جائے وگرنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
Follow Us
The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!