پریس ریلیز: جموں کشمیر ماس مونٹ کی سید علی گیلانی اور مولوی بشیر کی گرفتاری پر مذمت

0
10

ماس مونٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے پارٹی کے چیئرمین مولوی بشیر عرفانی اور سنیئر لیڈر عبدالرشید لون کی گزشتہ شب گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بلاجواز قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی مولوی بشیر کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو بدھ کے روز شبانہ چھاپے کے دوران گرفتار کر کے تھانہ شیر گڑھی میں جبکہ عبدالرشید لون کو تھانہ نگین میں مقید کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرفتاریوں نے مزاحمتی لیڈران اپنے مقصد سے کسی بھی طور پر دستبردار نہیں ہونگے۔ اس دوران انہوں نے مرحرم الحرام کے موقعہ پر شہر کی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں یاترا کے ایام کے دوران یاتریوں کی سہولیات کیلئے ہر قدم اٹھایا جاتا ہے وہی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں نہ صرف مداخلت کی جاتی ہے بلکہ انکے جذؓات کو بھی مجروع کیا جا رہا ہے۔ فریدہ بہن جی نے کہا کہ اگر چہ وہ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے تاہم اس تعصب نظریہ کے خلاف ہے جو مسلمانوں کے تئیں اپنا یا جا رہا ہے۔انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ تعصب کا عینک اتار کر حقیقت پسندی کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے مزاحمتی لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جو تازہ چکر شروع کیا ہے وہ نہ صرف نا قابل برداشت ہے بلکہ بلا جواز بھی ہے۔ اس دوران انہوں نے حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتظامیہ اور پولیس اب بزرگ لیڈر سے اس قدر خائف ہو چکے ہیں کہ ایک لمحہ بھی انکی رہائی برداشت نہیں کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی پر سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو سرا سر مداخلت فی الدین قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ روز بجبہاڈہ میں زخمی ہوئے نوجوان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری شفایابی کیلئے بھی دعا کی۔

Follow Us

The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here