ماس مومنٹ جموں کشمیر: عید سادگی سے منائیں اور قناعت شعاری کا مظاہرہ کرئیں

0
1
سرینگر: ماس مومنٹ نے اپنے عید پیغام میں عالم اسلام باالخصوص ریاست جموں کشمیر کے عوام کو عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ عید سادگی سے منائیں اور قناعت شعاری کا مظاہر کرتے ہوئے اُن لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں جن کے گھرانے گذشتہ 60برسوں کے دوران جدوجہد آزادی میں اُجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی طرز زندگی اپنا کر دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں اور عید الاضحی کو اسلامی شعار کے مطابق منائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے کا درس دیتی ہے جبکہ خدا وند عزو جل کے نام پر اپنا تن من دھن قربان کرنی کی ترغیب دیتی ہے۔ اپنے بیان میں ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اور مومنٹ کے چیر مین مولوی بشیر احمد عرفانی نے عالم اسلام بالعموم اور ریاست جموں کشمیر کے مسلمانوں کو باالخصوص عید کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے قوم کے نام اپنے عید پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر قوم ایک مظلوم قوم ہے اور مظلوموں کی خوشیاں تب تک بے مقصد ہے جب تک نہ انہیں ظلم و جبر سے نجات مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں چاہئے کہ عید کی خوشیوں میں اُن لوگوں کو بھی شامل کیا جائے جن کے گھرانے رواں جدوجہد آزادی میں اُجڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید سادگی کے ساتھ منانی چاہئے جبکہ غربا، مساکین ، یتیموں اور محتاجوں کو مدنظر رکھ کر انکی معاونت کرنی ہماری منصبی ذمہ داری ہے ۔ ماس مومنٹ کے چیر مین مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ جب تک نہ ہم بھارت کے جبری قبضے سے آزادی حاصل کریں گے ہمارے لئے عید کی حقیقی خوشیاں بے معنی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان سیلاب زدگان کو بھی یاد رکھیں جن کے آشیانے گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب میں تباہ ہوگئے تھے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here