پریس بیان: ماس مومنٹ کا بجبہاڈہ کے تین مقتول نوجوانوں کو خراج عقیدت

0
43

جموں کشمیر ماس مومنٹ نے بجبہاڈہ کے تین نوجوانوں شہید عادل، شہید عامر اور شہید عارف ساکنان بجبہاڑہ اسلام آباد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان نوجوانوں کے افراد خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

بیان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے شہدائے بجبہاڑہ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی رواں تحریک آزادی یہاں کے عوام کے قیمتی خون اور مال و جائیداد کی قربانیوں سے مزین ہے اور اس تحریک کو منطقی انجام تک لیجانے کیلئے اس تحریک کے ساتھ بھر پور وابستگی اور استقامت کامیابی کی ناگزیر تقاضے ہیں ۔

Story continues below advertisement

ترجمان کے مطابق حریت کانفرنس کی خاتوں لیڈر نے کہا کہکشمیری قوم شہداء کی اعظیم اور لازول قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں کہا کہ ظلم و جبر کے باوجود کشمیری قوم شہداء کے مشن یعنی بھارت سے مکمل آزادی حاصل کر کے رہے گئے ۔

ALSO READ
BJP leader Syed Mushtaq Bukhari urges Paharis to vote for Mehbooba Mufti

ترجمان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں لوگوں کے سمندر کی شمولیت سے بھارت اور اقوام عالم کو یہ بات اخذ کر لینی چاہے کہ کشمیری عوام اپنے حق یعنی حق خود ارادیت کے مقصد سے کسی بھی صورت مین دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نوشرہ دیوار پر لینی چاہے کہ ان شہدای کے آخری سفر میں لوگوں کے شامل ہونے کا مطلب ہی ایک ریفرنڈم ہے اور کشمیری اپنے موقف سے ذرہ بھر بھی ہٹنے والے نہیں ہے۔

ALSO READ
Man killed by falling Chinar branches in Anantnag

ماس مومنٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان شہدآ کی قربانیوں کی بدولت ہی آج تحریک آزادی پوری دنیا میں جانی جاتی ہے اور دنیا کے ہر ایک فورم میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کے مقروض ہیں اور ہر صورت میں حصول مقصد تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ کہ شہدائے کشمیر نے جو مشعل جلائی ہے اس کو ہر صورت میں فروزاں رکھا جائے گا۔

Follow Us

The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here