پریس بیان: ماس مومنٹ کا راحیل شریف کے بیان کی توثیق

0
8

پاکستان کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھانے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر ماس مومنٹ نے امید ظاہر کی کہ مملکت خداداد اسیی طرح ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی رہی گی۔ ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے امریکہ میں اپنے دورے کے دوران پاکستانی سپاہ سالار جنرل راحیل شریف کی طرف سے دئے گئے اس بیان کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشائی خطے میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،کو بروقت اور حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے دنیا بھر میں مہم چلائی وہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کو تعاون دینے کی وجہ سے اس دیرینہ مسئلہ کی گونج اقوام عالم میں سنائی دیتی ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک نے کھبی بھی مظلوم کشمیری عوام کو تن تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے ملک کو داؤ پر لگا کر کشمیری عوام کا ہر سطح پر ساتھ دیا۔ماس مومنٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی بھی دو رائے نہیں ہے پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کو اپنے ہی جسم کا حصہ سمجھا اور جب بھی کشمیری عوام کے جسم کو چھلنی کیا گیا اس کا درد پاکستانی عوام نے محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کو اپنا محسن اور ہمدرد ملک سمجھتا ہے اور انہیں سے امید لگائے بیٹھا ہے اللہ تعالی کے بعدکہ اس ظلم و بربریت سے پاکستان ہی انہیں نجات دلائے گا۔بیان کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 6 دہایوں سے سلگ رہا ہے اور اس دوران ہند پاک میں کئی جنگیں بھی ہوئی تاہم اس دوران دنیا کے مذہب ممالک بھارت پر یہ دباؤ ڈالنے میں ناکام ہوئے کہ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر جو واعدے انہوں نے کشمیری عوام سے کئے ہیں ان کا ائفاء کیا جائے۔ حریت(گ) کی خاتون لیڈر فریدہ بہن جی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیریوں کو بنیادی حق کا موقعہ دینے کیلئے کئی ایک قراردادوں کو منظور کیا گیا تاہم بھارت ان سے منحرف ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ بھارت اس عالمی ادارے میں مستقل رکنیت کیونکر تلاش کررہا جس کی قراردادوں کو اس نے68برسوں کے گزرجانے کے باوجود خاطر میں نہیں لایا۔بیان کے مطابق بھارت کو حقیقت کا سامنا کر کے ہٹ دھرمی کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے فریدہ بہن جی نے کہا کہ زیادہ دیر تک بندوق کے سایہ میں کشمیری عوام کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو تحریک سے دستبردار کرنے کیلئے ہر ایک تیز آزمایا تاہم انہیں ہر بار منہ کی کھانی پڑی جو اس بات کی عکاسی ہے کہ موجودہ جدوجہد کشمیری عوام کو ہر ایک شے سے پیاری پے۔فریدہ بہن جی نے کہا کہ اقوام عالم پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہورتی ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنا بنیادی حق یعنی حق خودارادیت کا موقعہ دینے کیلئے بھارت کو مجبور کریں جبکہ ریاست میں ہر طرف ہو رہے ظلم و ستم کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرے۔

Follow Us

The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here