پریس ریلیز: ماس مومنٹ نے برہان کے قتل کو سفاکانہ دیا قرار

0
0

پریس ریلیز


جموں کشمیر ماس مومنٹ نے سگی پورہ میں 3  سالہ نونہال شیر خور بچے کی ہلاکت کو انسانیت سوز کرتے ہوئے اس وقعہ کو سفاکانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی کی قیادت میں ایک وفد سگی پورہ گیا جہاں انہوں نے باپ بیٹے کی ہلاکت پر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وفد میں ماس مومنٹ کے سنیئر لیڈر عبدالرشید لون، زاہد احمد، عبدالسلام، فیاض احمد کان اور پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان بھی موجو دتھے۔ اس موقعہ پر تعزیت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولوی بشیر عرفانی نے سگی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ایک شہری بشیر احمد اور اُس کے معصوم بیٹے برہان کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بندوق کا مقابلہ بندوق سے کرنے کی بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور سنگھ پریوار کے انتہاء پسندؤں کی دھمکیوں کے بعد جموں کشمیر کے حالات یکسر تبدیل ہوتے جارہے ہیں اور قتل و غارت گری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جو پوری قوم کے لئے نہایت ہی تشویشناک ہے ۔ بیان کے مطابق انہوں کہا کہ ریاست میں مسلسل پیش آرہے قتل عام اور خاص طور پر تین سالہ بچے کے قتل انسانی اقدار کے منافی ہے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ کشمیر میں ہورہے معصوموں کے قتل عام کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ انھوں نے باپ بیٹے کی ہلاکت پر اپنے دلی صدمے کا اظہارکرتے ان سانحہ کی کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے تحقیقات کرائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دلدوز سانحہ میں ان کے ساتھ ہے ۔ ترجمان کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے غمزدہ خاندان بالخصوص بچے کی والدہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے حقوق البشرسیکشن ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ، یورپین یونین اوردیگربین الااقوامی حقو ق انسانی اداروں پرزوردیاکہ وہ جموں وکشمیربالخصوص وادی میں حقوق البشرکی پامالیوں کاجائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیموں کو یہاں بھیجیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here