
پاس میرے دولتِ دنیا نہیں
پر کسی کے سامنے جھکتا نہیں
کتنے گل برباد ظالم نے کئے
پھر بھی اپنا گلستاں اجڑا نہیں
تم تو دعویٰ کر رہے تھے عشق کا
پھر تمہیں کیوں یاد میں آیا نہیں
آسماں کو چھونا جس کا خواب ہے
وہ ابھی تک نیند سے جاگا نہیں
میں تمہارے بعد بھی خوش ہوں مگر
جتنا خوش پہلے تھا اب اتنا نہیں
میں فقط اپنا سمجھتا تھا جسے
وہ سبھی کا تھا مگر میرا نہیں
لاکھ نفرت کی ہوائیں تیز ہوں
یہ محبت کا دیا بجھتا نہیں
Editor's Note
The Kashmir Pulse is now on Google News. Get latest news updates by subscribing to our Telegram handle or join our WhatsApp Group!