مجھے پھر سے تو بے وجود کر
میں تمہارے “کن” میں اتر سکوں
جو “فیکون” میں ہے چھپے ہوئے
وہ راز خود میں بھی بھر سکوں
مجھے جب تو روحوں میں رکھ چکے
سبھی دل بھی جسم کو چکھ چکے
تب ۔۔ میں تمنا کروں تیری
اس قفس جسم سے اڑ پڑوں
تیری جستجو۔۔ تیری آرزو
میرے دل میں ہو بس تو ہی تو
رہوں لا مکاں ۔۔ بس یہی کہوں
!اے ہو بہو! بے رنگ و بو
!تجھ میں ہوں میں ۔۔ مجھ میں ہے تو
کیوں یہ قفس ؟ کیوں یہ وجود ؟
جب تو ہی ہے ہر سو موجود
مجھے اپنے “کن” میں سجائے رکھ
میں تیرے ارادے میں رہ سکوں
تو مجھے سنے، میں تجھے کہوں
اے میرے یقیں، اے میرے سکوں
آ دیکھ مجھ کو، میں سر نگوں
مجھے ہجر میں مت بھیج تو
یہیں وصل ہے، یہیں رہ سکوں
میرے کبریا ! تو ہی ہے سدا
کہیں گم نہ جائے میری صدا
مجھے سن لے تو ، میری آرزو
یونہی میں تیرا ۔۔ اور میرا ہے تو
!حق ھو ہی ھو ۔۔ بس تو ہی تو
Follow Us
The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!