پریس نوٹ: حریت لیڈراں کو پابند سلاسل بنانے کے خلاف ماس مومنٹ کا احتجاج

0
57

نریندر مودی کی کشمیر آمد سے قبل ہی سینکڑوں حریت لیڈراں و کارکنوں کو پابند سلاسل بنانے کے خلاف جموں کشمیر ماس مومنٹ نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے سرینگر میں جلوس برآمد کیا جس کے دوران گرفتاریوں کے چکر کی مذمت کی۔ ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کے کارکنوں نے پارٹی سربراہ اور حریت کانفرنس کی سنیئر خاتون لیڈر فریدہ بہن جی کی قیادت میں آبی گزر سے جلوس برآمد کیا جس کے دوران اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔مزاحمتی کارکنوں نے بینئر اور پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر گرفتاریوں کے لا امتنائی سلسلہ کے خلاف نعرے درج کئے گئے تھے۔ اس موقعہ پر جب فریدہ بہن جی قیادت میں احتجاج کر رہے مظاہرین نے لالچوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے اچانک جلوس پر یلغار کیا جس کے دوران ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی سمیت نصف درجن کارکنوں اور لیڈراں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں عبدالرشید لون بھی شامل ہے۔ترجمان نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ان گرفتاریوں کی مذمت کی جبکہ واضح کیا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے نہ ہی مزاحمتی قائدین اور نہ ہی لوگ حق خود ارادیت کی تحریک سے مرعوب ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل فریدہ بہن جی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم کے کشمیر آنے سے قبل ہی وادی کو عملی طور پر جیل خانے میں تبدیل کیا گیا جبکہ سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی لیڈرشپ کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ دراز کیا گیا جبکہ انکے اہل خانہ کو ہرساں کیا جا رہا ہے۔حریت کی سنیئر خاتون لیڈر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی کشمیر آمد سے ایک ہفتہ قبل ہی لوگوں کے عبور مرور پر بھی بندیشیں اور قدغنیں عائد کی گئی اور لوگوں کو یرغمال بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بندوقوں اور سنگینوں کے سائے میں نریندر مودی کا کشمیر دورہ بے معنی ہے اور یہ کہ اگر مفتی محمد سعید اورحکومت ہند کو کوئی خوش فہمی ہے تو انہیں ملین مارچ کو روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہے کیونکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آئے گا۔فریدہ بہن جی نے پارٹی چیئرمین مولوی بشیر عرفانی کی گرفتاری اور سنیئر لیڈر عبدالرشید لون کے اہل خانہ کو تنگ کرنے کی بھی مذمت کی۔ ترجمان کے مطابق اس دوران انہوں نے اقتصادی پیکیج کو نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے مالی مفادات کیلئے ایک لاکھ قربانیاں پیش نہیں کی ہے۔فریدہ بہن جی نے نوگام میں ایک سال قبل فوج کی فائرئنگ میں ہلاک ہوئے2نوجوانوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااطہار کیا۔

Follow Us

The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here