کرسی

صدا اس کرسی کو طاقت نہ مانو
قائم و دائم ، وراثت نه مانو

وقت نے تمہیں جو حاکم بنایا
اس کو تم اپنی کرامت نہ مانو

انساں کو انساں نہ جانو اگر تم
اسے تم ، اچھی خصلت نہ مانو

مانا کہ، ہر سو ظلم و جبر ہے
اس بے بسی کو شرافت نہ مانو

کبھی ایسا دن نہ آے ریاض
کسی کی عزت کو عزت نہ مانو


مصنف: ریاض احمد، جو ’ریاض ملک‘ کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل بدھل کے علاقے راج نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کثیر لسانی صلاحیت کے حامل ہیں اور اردو، ہندی، کشمیری، پہاڑی، گوجری اور بدھلی جیسی کئی علاقائی زبانوں اور مقامی بولیوں سے واقف ہیں۔ وہ اس وقت اتر پردیش کی لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

Contributor
Contributor
Contributor is a platform for creative expression and meaningful perspectives, featuring poetry, fiction, and socially relevant articles. It brings together diverse voices and ideas that inspire thought, reflect society, and highlight issues that matter to people and communities.
مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

الأكثر شهرة