HomeRegionalاردودل کی آواز

دل کی آواز

اپنی روح کو بیدار کیجیٔے
تھوڑی دیر سوچ لیجئے
حالات کا تقاضا کیجئے
ذرا اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیئے۔۔۔
بغیر کسی غلامی کے
بغیر کسی دباؤ کے
بغیر کسی ڈر کے
کوشش کرتے رہیے
اپنی منزل کو ڈھوندھتے رہیے
اور کسی بھی حد تک جائیے
اس کو پائیے……
خود کو بہادر مانو
کبھی کم تر نہ جانو
ہمت و حوصلہ اور دم سے
تم ہاں کہہ دو۔۔۔ ہاں
ہاں، ہاں۔۔ یعنی۔۔ ہاں
حالات سے مقابلہ کیجئے
سچ اور انصاف کو ساتھ لیجئے
ناں کہنے کی جرات بھی رکھیئے
ناں، ناں۔۔۔ یعنی ناں
صاف نیت کے ساتھ
سچ پر قائم رہیے
منزل کی طرف بڑھتے رہیے
پھر آگے دیکھتے رہیے
اگر کوئی اونچی آواز ہے
وہ صرف تمہاری ہے
!تمہاری ہے، تمہاری!۔۔۔ یعنی تمہاری ہی ہے


مصنف: ریاض احمد، جو ’ریاض ملک‘ کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل بدھل کے علاقے راج نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کثیر لسانی صلاحیت کے حامل ہیں اور اردو، ہندی، کشمیری، پہاڑی، گوجری اور بدھلی جیسی کئی علاقائی زبانوں اور مقامی بولیوں سے واقف ہیں۔ وہ اس وقت اتر پردیش کی لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

Contributor
Contributor
Contributor is a platform for creative expression and meaningful perspectives, featuring poetry, fiction, and socially relevant articles. It brings together diverse voices and ideas that inspire thought, reflect society, and highlight issues that matter to people and communities.
مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

الأكثر شهرة