spot_img

متعلقہ موضوعات

مقبول موضوعات

ﺟﺐ ﺷﻔﻘﺖ ﮐﯽ ﺳﺮﺣﺪ ﭘﺎر ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ

تعلیمی اداروں میں طالبات کا تحفظ کتنا یقینی ہے؟ ایک طالبہ کی چشم کشا آپ بیتی جو استاد اور طالبِ علم کے رشتے میں شفقت، احترام اور حدود کی اہمیت پر اہم سوالات اٹھاتی ہے۔

“فہیم اقبال کی کتاب ”دشت و دریا

زیر تبصرہ کتاب ”دشت و دریا" فیم اقبال کا...

اصلی اور نقلی میں فرق کیوں نہیں؟

آج کی دنیا میں اب یہ لگ بھگ ناممکن سا ہوگیا ہے کہ اصلی اور نقلی کے درمیان فرق کیا جائے۔ نقلی بھی اس روپ میں اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے کہ پتا ہے نہیں چلتا ہے کہ یہ نقلی ہے ۔

آج جی لو، کل کا کیا بھروسہ

زندگی جینے کا نام ہے۔ جو دن چلا گیا، اب وہ کھبی لوٹ کر نہیں آۓ گا۔ اور جو آنے والا کل ہے، اس کا کوئی بھی پتہ نہیں ہے۔

!قلم لکھے تو کیا لکھے

قلم قوموں کی تقدیروں کو بدلنے میں معاون ہے۔ اس قلم نے ہی قوموں کو زوال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ اس کی بدولت ترقی کی راہیں کھل گئی

گلابوں کے درد

پھول کو کانٹے جب چُبھ جائیں
خون کے قطرے ،گلاب بہائیں
اپنی بولی میں وہ بولیں
درد انہیں تو بہت ہوا ہے
کوئی انہیں نہ سمجھ سکا ہے
اکثر  سوچ میںوہ ڈوبے ہیں
کس کو اپنا حال سنائیں؟
کس کو اپنا دُکھ بتائیں؟
کتنے گلاب اس باغ کے ہیں جو
خوف کی دھوپ میں جھلسے ہوئے ہیں
حالات میں محکوم ہوئے ہیں
کچھ مالی سے محروم ہوئے ہیں
مگر میرے سینے میں تو دِل ہے
دردوں کا احساس مجھے ہے
یہ بات مجھے ایک بُزرگ نے
بچپن میں سمجھائی تھی کہ
زندگی ہے بس نام اسی کا
غیروں کے تم کام جو آئو
مظلوموں پر ترس بھی کھائو
میں اس پر آج بھی قائم ہوں
اس بات کا عہد کیا ہے میں نے
وقت کے کانٹوں سے یہ پھول
میں آزاد کرائوں گا
مجھے ہمدردی ہے خوشبو سے
باغ کے آنسوں پونچھوں گا
درد گلابوں کے بانٹوں گا
 میںدرد گلابوں کے بانٹوں گا


اصلی نظم: درد گلابا ں نے بنڈساں (پہاڑی)؛ شاعر: پرویز مانوؔس


ترجمہ کار: ریاض احمد، جو ’ریاض ملک‘ کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل بدھل کے علاقے راج نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کثیر لسانی صلاحیت کے حامل ہیں اور اردو، ہندی، کشمیری، پہاڑی، گوجری اور بدھلی جیسی کئی علاقائی زبانوں اور مقامی بولیوں سے واقف ہیں۔ وہ اس وقت اتر پردیش کی لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

Contributor
Contributor
Contributor is a platform for creative expression and meaningful perspectives, featuring poetry, fiction, and socially relevant articles. It brings together diverse voices and ideas that inspire thought, reflect society, and highlight issues that matter to people and communities.
spot_imgspot_img