جموں کشمیر ماس مومنٹ نے زائد رسول بت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید زائد کی ہلاکت سے انسانیت کی قبا چاک ہوئی۔ اس دوران ماس مومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر عرفانی کی قیادت میں ایک وفد شہید زاہد رسول کے گھر گیا جبکہ پولیس کی طرف سے روکنے کے باوجود وفد نے مرحوم کے گھر میں جاکت تعزیت پرسی کی۔
ترجمان کے مطابق وفد مین عبدالرشید لون اور زہد احمد بھی موجود تھے جنہوں نے شہید زائد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقعہ پر تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولوی بشیر عرفانی نے شہید کی ہلاکت کو انسانیت کے شرمسار ہونے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ابھی تک اس قتل میں ملوث سرغنہ کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث افراد کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ انتہا پسند اور منافرت پھیلانے والے لوگوں کو عبرت حاصل ہوسکیں۔
ترجمان کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے کہا کہ اس منصوبے کے پیچھے جو غیبی ہاتھ ہے ان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس اور انتہا پسند و جنونی ہندو طبقے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت جموں کشمیر میں مختلف طبقوں اور مذاہب میں منافرت پھیلائی جا رہی ہے تاکہی رنگت دی جائے۔
ماس مومنٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مرکز میں مودی حکومت کے قیام میں آنے کے بعد شدت پسندوں کے اس طبقے کو نہ صرف تحفظ بخشا گیا ملکہ ان کے ساتھ ہاتھ لگانا بھی شجر ممنوع قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند فرقہ پرست اور جنونی ہندوں طبقے کو براہ راست پشت پناہی کر رہی ہے تبھی تو ہندو انتہا پسند ہندوستان میں مقیم کمزور طبقوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مولوی بشیر عرفانی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اس طرح کے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا اور کشمیری عوام اس ان سازشوں کو مستقبل کی طرح ناکام بنا دئنگئے۔ اس دوران انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے فلسفہ موت و حیات پر بھی روشنی ڈالی۔
Follow Us
The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!