Farida Behanji - Mass Movement

سرینگر: ماس مومنٹ نے اپنے عید پیغام میں عالم اسلام باالخصوص ریاست جموں کشمیر کے عوام کو عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ عید سادگی سے منائیں اور قناعت شعاری کا مظاہر کرتے ہوئے اُن لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں جن کے گھرانے گذشتہ 60برسوں کے دوران جدوجہد آزادی میں اُجڑ گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی طرز زندگی اپنا کر دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں اور عید الاضحی کو اسلامی شعار کے مطابق منائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے کا درس دیتی ہے جبکہ خدا وند عزو جل کے نام پر اپنا تن من دھن قربان کرنی کی ترغیب دیتی ہے۔

Story continues below advertisement
ALSO READ
J&K Students Association urges UGC to reschedule NET exam

اپنے بیان میں ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اور مومنٹ کے چیر مین مولوی بشیر احمد عرفانی نے عالم اسلام بالعموم اور ریاست جموں کشمیر کے مسلمانوں کو باالخصوص عید کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے قوم کے نام اپنے عید پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر قوم ایک مظلوم قوم ہے اور مظلوموں کی خوشیاں تب تک بے مقصد ہے جب تک نہ انہیں ظلم و جبر سے نجات مل جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں چاہئے کہ عید کی خوشیوں میں اُن لوگوں کو بھی شامل کیا جائے جن کے گھرانے رواں جدوجہد آزادی میں اُجڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید سادگی کے ساتھ منانی چاہئے جبکہ غربا، مساکین ، یتیموں اور محتاجوں کو مدنظر رکھ کر انکی معاونت کرنی ہماری منصبی ذمہ داری ہے ۔

ALSO READ
Eid-ul-Adha celebrated across J-K with major gatherings and festivities

ماس مومنٹ کے چیر مین مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ جب تک نہ ہم بھارت کے جبری قبضے سے آزادی حاصل کریں گے ہمارے لئے عید کی حقیقی خوشیاں بے معنی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان سیلاب زدگان کو بھی یاد رکھیں جن کے آشیانے گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب میں تباہ ہوگئے تھے ۔ 

Follow Us

The Kashmir Pulse is now on Google News. Subscribe our Telegram channel and Follow our WhatsApp channel for timely news updates!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here